جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ترکی میں جنسی استحصال کرنے والا مذہبی رہنما 115ساتھیوں سمیت گرفتار؟طریقہ واردت کیا تھا ؟ ہوشربا انکشاف

datetime 20  جولائی  2018 |

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)استنبول کی ایک عدالت نے بزعم خود ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان اوکتار کو 115 دیگر پیروکاروں سمیت مختلف الزامات کی مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدنان اوکتار پر جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکادہی اور جنسی استحصال کے الزامات ہیں۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے پانچ مختلف صوبوں میں کئی جائیدادوں پر کارروائی کی تاکہ مالی جرائم کے حوالے سے شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ عدنان اوکتار نے عدالت میں پیش

کردہ چارج شیٹ کی صحت سے انکار کرتے ہوئے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے بیرون ملک روابط ترک مملکت کو کمزور کرنے کے بجائے اس کی قوت بڑھانے کا باعث ہیں۔مجھ پر عائد جنسی استحصال کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق عدنان اوکتار نے 1982 میں استنبول میں اپنی اسلامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ اس وقت سے عدنان اوکتار نے بہت دولت جمع کی اور اثرو رسوخ بڑھایا۔ اگرچہ ماہرین کے مطابق یہ جاننا یا معلوم کرنا مشکل ہے کہ ان کی آمدن کا ذریعہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…