ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر بلاول بھٹو زرداری کو کھڑا کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ،فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائیگا ،سینیٹر شیری رحمان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالا(نیوزڈیسک) پی پی پارلیامینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان کی مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ان کے بیٹے گدی نشین سے اظہار تعزیت کی۔ ہالا مخدوم ہاو ¿س میں پی پیپارلیامینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے مخدوم امین فہیم کے انتقال پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور 19ویں گدی نشین مخدوم جمیل الزماں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے خصوصی دعا کی اس موقعے پر سینیئر صحافی افتخار میمن کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کے مخدوم امین فہیم نے جمہوریت کی بحالی کے لیئے بڑی جدوجہد کرتے ہوئے سب کو متحد کرکے ملک کو مستحکم مضبوط بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ا د ا کیا اور آمریت سے ڈٹ کرمقابلہ کیا انہوں نے مخدوم امین فہیم کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی پارلیمنٹرین کے صدر تاحال مخدوم امین فہیم ہیں مجھے ہرگز پی پی پارلیمنٹرین کا صدر نہیں بنایا گیا یہ غلط افواہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو کھڑا کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے یہ تمام فیصلہ مشاورت کے بعد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کے سندہ کابینہ میں تبدیلی لانے کے حوالے سے دبئی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، اس موقعے پر اسلم پیرزادہ، چیف خلیفہ نور محمد شاہ،گل دیگر موجو دتھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…