جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پھانسیوں کا ممکنہ رد عمل، بنگلہ دیش نے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں قائم بنگلہ دیشی سفارت خانے نے پاکستانی ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا ،بنگلہ دیش حکومت نے اپنا سفارت خانہ عدالتوں کی جانب سے سیاستدانوں کو پھانسیاں دیئے جانے کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر بند کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام اور پاکستان دشمنی کی بھینٹ چھڑنے والے دو سیاستدانوں علی احسن مجاہد اور نیشنل پارٹی کے صلاح الدین قادر چوہدری کو دی گئی پھانسی پر پاکستان میں ممکنہ رد عمل کے پیش نظر اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔سفارت خانے کے نمبر پر کال کی گئی تو نمبروں پر بنگالی زبان میں آٹو میٹک آنسرنگ مشین کام کررہی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ جس عمارت میں بنگلہ دیش کا سفارت خانہ تھا اس کوٹھی کے مالک نے سفارت خانے کیساتھ کنٹریکٹ ختم ہونے پر دوبارہ معاہدہ نہ کرنے بارے سفارت خانے کو مطلع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…