منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

زارا اکبر کی جانب سے شوہر فوزی علی کاظمی سے نان نفقہ ،بیٹے کے حقوق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) فیملی کورٹ نے اداکارہ زارا اکبر کی جانب سے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے نان نفقہ اور بیٹے کے حقوق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 23نومبر کو سنایا جائے گا ۔ ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ زارا اکبر نے فیملی عدالت میں اپنے نان نفقہ اور بیٹے کے حقوق کے لئے دعویٰ دائر کر رکھا

تھا جس پر گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ کے شوہر فوزی علی کاظمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا تاہم جمعہ کے روز سماعت کے دوران صرف زارا کبر اور انکے وکلاء پیش ہوئے ۔علی فوزی کاظمی اور نہ ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا ۔ اس موقع پر عدالت نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے ۔زارا اکبر کے وکلاء نے عدالت کے سامنے فوزی علی کاظمی کے حوالے سے دستاویزات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فوزی علی کاظمی کی پہلے بھی دو بیویاں ہیں جن میں سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔فوزی علی کاظمی نے نادرا میں چار مختلف نام رجسٹرڈ کروا رکھے ہیں جن میں علی فوزی کاظمی ، ایف علی کاظمی ، فیضی علی کاظمی اور فاضی علی کاظمی شامل ہیں اور ہر شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فوزی علی کاظمی اربوں روپے کی جائیدار کا مالک ہے مگر اس کا این ٹی این نمبر نہیں ۔جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23نومبر تک محفوظ کرلیا ۔اس حوالے سے زارا اکبر کے وکیل شیر زمان علی نے بتایا کہ اگر فوزی علی کاظمی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو عدالت چاروں صوبوں میں انکی جائیداد ضبط اور قرقی کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…