منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ہمارا آنے والا ہر دن گزرے روز سے بدتر رہا، انور مقصود

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) نامور ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 13 اگست 1947 سب سے بہترین دن تھا لیکن 14 اگست کے بعد ہرآنے والا دن گزر جانے والے دن سے بدتر رہا۔کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ساجد حسن کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ

’’ہوا کچھ یوں‘‘ کی میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامور ڈرامہ نگار انور مقصود کا کہنا تھا کہ ’’ ہوا کچھ یوں‘‘ میرا لکھا ہوا ڈرامہ نہیں ہے یہ ساجد حسن نے لکھا ہے اور اس کا نام نہ میں نے تجویز کیا ہے اور نہ ہی ساجد حسن نے دیا ہے یہ داور کا دیا ہوانام ہے، اس کہانی میں پاکستان اور بھارت کی تقسیم سے پہلے اور بعد کی ایک رومانوی داستان بیان کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 13 اگست 1947 سب سے بہترین دن تھا، 14 اگست کے بعد ہرآنے والا دن گزر جانے والے دن سے بدتر رہا۔ساجد حسن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ لکھنا آسان ہے لیکن یہ ڈرامہ لکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ڈرامہ لکھنا کتنا مشکل ہے ،مجھے اس ڈرامہ کو لکھنے میں 4 سال لگ گئے جب کہ تھیٹر کو اٹھانا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا لیکن انور مقصود کی تحریروں نے لوگوں کو اسٹیج کی طرف آنے پر مجبور کردیا۔

داور محمود نے کہا کہ اسٹیج ایک ایکٹر کا میڈیم ہے، اگرموومنٹ بہت اچھی نہیں ہے مگر ایکٹر اچھا اور وہ سیدھا کھڑا کھڑا اپنا جملہ بول دیتا ہے تو اس کی بات بن جاتی ہے۔واضح رہے کہ ’’ہوا کچھ یوں‘‘ 22 نومبر سے پشاور میں پیش کیا جائے گا اور مارچ میں کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…