پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’معاشقہ ختم تو سب کچھ ختم ‘‘

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’جگا جاسوس‘‘کی تشہیری مہم کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا۔رنبیرکپور اور کترینہ کیف کا معاشقہ طویل عرصہ رہا

دونوں اداکاروں کے ناکام معاشقے  کے باعث فلم’’جگا جاسوس‘‘ بھی اب تک تعطل کا شکار ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو کے منانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور فلم کی تشہیر کے لیے رضامند ہوگئے جس کی تصدیق خود پروڈیوسر رنبیر کپور نے بھی کردی تھی لیکن اب کترینہ نے ایک بار پھر رنبیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کترینہ کیف نے  رنبیر کپور کو مالی خسارے سے بچانے کے لیے فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم ایک ساتھ چلانے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی جس کی تصدیق خود رنبیر نے 2 انٹرویوزمیں کی تھی  جب کہ اب فلم کی نمائش کی تاریخ کے اعلان کے بعد رنبیر فلم کی تشہیری  مہم کے سلسلے میں  کترینہ  کے ساتھ  آئٹم سانگ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن اداکارہ نے رنبیر کے ساتھ کسی قسم کی شوٹ کرانے  سے انکار کر کے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔واضح رہے کہ ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم’’جگا جاسوس‘‘طویل عرصہ زیر التوا رہنے والی بالی ووڈ فلم ہے جس کی نمائش کی تاریخ بھی متعدد بار بدلی  گئی  لیکن اب ایک بار پھر فلم کی رواں سال 14 جولائی کو نمائش کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…