جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں انیل کپور کے ساتھ وہ ہوگیا جو بھارت میں کبھی کسی فلمسٹار کے ساتھ نہ ہوا ہوگا،حیرت انگیزصورتحال

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اسٹار انیل کپور بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے بعد پورے ملک میں کیش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جب کہ مودی کی بے وقت مہم نے پورے ملک کو پریشان کررکھا ہے اور کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہیں

لیکن اب اس قلت نے فلمی ستاروں کو بھی پریشان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار انیل کپورخریداری کے لیے شاپنگ مال پہنچے جہاں 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کی بندش کے باعث انہیں بھی اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑا ہونا پڑا جب کہ مداحوں نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔ پرستاروں کی جانب سے انیل کپور کے ساتھ بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اورمودی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…