اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ادکارہ قسمت بیگ کا قتل اور فیصل آباد،حیرت انگیز انکشافات،4ملزم گرفتار

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی آئی اے کینٹ پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مرکزی ملزم رانا مزمل اور اس کے ساتھی رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔

مرکزی ملزم رانا مزمل کی مقتول اداکارہ سے گزشتہ 6 سال سے دوستی تھی جب کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی اداکارہ کے ساتھ کام بھی کرتے تھے جنہیں مرکزی ملزم رانا مزمل نے ادکارہ کے قتل کے لیے بطور شوٹر استعمال کیا۔ ملزم رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کا کہہ رہا تھا اور با بار اسرار کے باوجود اداکارہ نے ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کو اداکارہ کے قتل کا حکم دیا، تینوں ملزمان رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ کرائے کی گاڑی لے کر گوجرانوالہ سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ہربنس پورہ میں قسمت بیگ پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد رانا مزمل کو آگاہ کیا۔ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے موبائل کالز کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا، چاروں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…