لاہور( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’مالک ‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں فلم ’’مالک ‘‘کی نمائش پر پابندی کے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے 21ستمبر کو سنایا جائے گا۔درخواست میں فلم کی نمائش پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے فلم کی نمائش پر پابندی کو ہٹا تے ہوئے پورے ملک میں نمائش کی اجازت دی تھی۔فلم 8اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس کے نمائش کے تین ہفتے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔۔#/s#