بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ڈرامے،پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کیلئے اہم تجویز پر غور شروع

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی پشتو اور درّی زبان میں ڈبنگ کر کے انہیں افغانستان میں بھیجا جائے ،پاکستانی ڈرامے،پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کیلئے اہم تجویز پر غور شروع،افغانستان میں پاکستان کے سفیرسید ابرار حسین نے پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر نے بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔زندگی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پاک افغان ادب و ثقافت میں بہت ساری قدریں مشترک ہیں۔یہی وجہ کہ دونوں ممالک ثقافتی ورثے کے تبادلے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آ سکتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن اس سلسلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے سکتا ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی پشتو اور درّی زبان میں ڈبنگ کر کے انہیں افغانستان میں بھیجا جائے تواس سے نہ صرف پاکستانی ثقافت کی تشہیر ہو گی بلکہ دونوں ممالک میں بسنے والے ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے۔یہ اقدام ان قوتوں کی حوصلہ شکنی میں بھی معاون ثابت ہو گا جو دو برادر ممالک کے درمیانی تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں۔پی ٹی وی کے چیئرمین عطا الحق قاسمی نے سفیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک قومی چینل ہے اور اس کا کردار ہمیشہ ذمہ دارنہ رہا ہے۔افغانستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے آپ کی تجاویز انتہائی اہم ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ سے بات چیت کر کے جتنی جلد ممکن ہو اس کو عملی شکل دی جائے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…