جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے باقاعدہ معافی مانگنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران ہاشمی بولی وڈ کے مشہور اداکار ہیں اور وہ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن سے معذرت کرنا چاہتے ہیں۔جی ہاں واقعی عمران ہاشمی ایشوریہ رائے سے معذرت کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں مگر وہ ایسا کیوں کریں گے؟بولی وڈ لائف کے مطابق درحقیقت 2014 میں ایک ٹی وی شو کے دوران عمران ہاشمی نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایشوریہ رائے کو پلاسٹک قرار دے دیا تھا، جسے انہوں نے مذاق قرار دیا تھا مگر سابق مس ورلڈ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا۔ابھی یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ایشوریہ رائے نے فلم بادشاہو کو اس لیے ٹھکرا دیا کیونکہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کاسٹ کیا جارہا تھا۔
اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس فلم کے لیے کس سے رجوع کیا گیا تھا، مگر یہ ایسا ہے جیسے ہم ماضی میں واپس چلے جائیں، وہ بات میں نے دو سال پہلے کی تھی، وہ جملہ ایک مذاق تھا، میں خود ایشوریہ کار بڑا پرستار ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر میری ایشوریہ رائے سے ملاقات ہوئی تو میں خود ان سے معافی مانگ لوں گا کیونکہ وہ کوئی خاص بات نہیں تھی، مجھے اب تک ان سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا، وہ یقیناً اس واقعے کو بھول جاتی مگر اخبارات کے مضامین نے انہیں یہ بات بھولنے نہیں دی۔اس سے پہلے ایک الگ انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے کہا تھا ” میں نے اپنے کیرئیر میں متعدد اونچ نیچ دیکھے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ اپنا سر بلند رکھ کر دیانتداری سے کام کیا جائے، بتدریج سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے اور آپ ہر طرح کی صورتحال سے باہر نکل آتے ہیں۔عمران ہاشمی اس وقت اپنی نئی فلم راز ری بوٹ کی پروموش میں مصروف ہیں جبکہ ایشوریہ رائے کی نئی فلم اے دل ہے مشکل جلد ریلیز ہوگی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…