بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ کی خود کشی کی اصل وجہ سامنے آ گئی گھر والے کس کام پر مجبور کرتے تھے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ نشا ملک کی خود کشی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ائیر ہوسٹس بننے کی خواہش مند نوآموز ماڈل نشاء ملک دبئی کے کلبوں میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والے اس بات پر بضد تھے جس کے باعث اس نے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ نشاء ملک کو گھر والے دبئی کے ڈانس کلبز میں بھیجنے پر مجبور کرتے تھے۔بائیس سالہ نشاء ملک جس کا اصل نام شیزہ ہے نو بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھی۔بی اے کرنے کے بعد اسے ائیر ہوسٹس بننے کا شوق تھا لیکن گھر والوں نے شوبز میں کام کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد نشاء نے ماڈلنگ اور فیشن شوٹس کے زریعے کام کاآغاز کیا تین ماہ قبل بھی نشاء ملک دبئی کے کلبز میں ڈانس کرتی رہی اور واپس آتے ہی ہدایتکار اے حفیظ کی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘اور ہدایتکار خرم ملک کی فلم ’’عالم ‘‘سائن کر لی۔
نشاء ملک دبئی کے ڈانس کلبز میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی اور فلموں میں اپنی مصروفیات رکھ کر لاہور یا ملک میں ہی رہنا چاہتی تھی تاکہ کسی موڑ پر کسی سفارش کے ذریعے ائیر ہوسٹس بن جائے۔آنکھوں میں ائیرہوسٹس بننے کے سپنے لئے فلموں میں کام تو شروع کردیا لیکن گھر والوں کا دبئی بھجوانے کا دباوجھگڑا ہواجواہل محلہ نے بھی سنا اور اسی جھگڑے کے بعد نشاء ملک نے اپنے کمرے میں جا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔اہل خانہ اس جھگڑے کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے پولیس کو بھی یہ نہیں بتایا کہ جھگڑا ہوا۔خودکشی کی اصل وجوہات کے جاننے کے لئے اہل محلہ اور قریبی رشتہ داروں سے بات کی گئی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ نشاء دبئی نہیں جانا چاہتی تھی بائیس اگست کو فیملی کو سیر کروانے دبئی لیکر گئی اور انتیس اگست کو واپس آئی لیکن اب دوبارہ دبئی جانے کی باتیں ہو رہی تھیں اوراسی مسئلے پر گھر میں جھگڑے بھی ہوتے تھے۔نشاء ملک تو چلی گئی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پولیس اصل حقائق تک پہنچے گی کہ نشاء ملک نے خود کشی کی یا اسے پنکھے سے لٹکایا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…