جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پرتنقید سے تنگ آکر زہر کھالیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ(این این آئی) مشہور بھارتی رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری نے سوشل میڈیا پر تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا۔بھارتی ریاست ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری نے سوشل میڈیا پر تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ٗگلوکارہ کو کئی ماہ سے اپنے ایک متنازعہ گیت کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی تاہم گلوکارہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا سلسلہ کم نہ ہوا جس پر اس نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی پولیس کے مطابق سپنا چوہدری نے خودکشی کے اقدام سے قبل 6 صفحات پر مبنی خط بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کواپنی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے جب کہ گلوکارہ کے والدین نے ستپال تور نامی شخص کو سارے واقعے قصور وار ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال گلوکارہ سپنا چوہدری کے خلاف گانے میں نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…