بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امجدصابری کاقتل کیوں کیاگیا؟ ،نائن زیر و پر کس نے ہدایات جاری کیں؟ ملزم شہزاد ملانے ہلچل مچادی

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل میں مرکزی ملزم نے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے،گرفتار شہزاد ملا نے انکشاف کیا ہے کہ اسے قتل کی ہدایات رابطہ کمیٹی کے رکن کی جانب سے نائن زیر و پر دی گئی تھیں۔تفتیشی حکام ذرائع کے مطابق معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل کی وجہ بھتہ نکلی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ملزم شہزاد ملا نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزاد ملا ہی وہ ملزم تھا جس نے امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور قاتلوں کی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اس نے 15اور 16جون کی درمیانی شب رابطہ کمیٹی کے ایک اہم رکن سے ملاقات کی تھی جس میں اسے امجد صابری کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔اس کے بعد یونٹ 161لیاقت آباد سے متصل میدان میں امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ امجد صابری سے بھتے کی مد میں بھاری رقم طلب کی گئی تھی۔ امجد صابری کو 22جون کی سہ پہر لیاقت آباد میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔دوسری جانب کینٹ اسٹیشن کے علاقے سے بھی حساس ادارے نے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز ندیم اور کامران کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان سے بھی امجد صابری کے قتل سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…