اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’دپیکا،سوناکشی،جیکولین اور رانی مکھر جی شادی شدہ نکلیں راشن کارڈ پرسستی چیزیں بھی لیتی رہیں‘‘تحقیقات شروع

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبمبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی دیپکا پڈوکون،سوناکشی سنہا، جیکو لین فرنینڈس اور رانی مکھر جی نہ صرف شادی شادہ ہیں بلکہ اتر پردیش کے ایک گاؤ ں کے سٹور سے راشن کارڈ پر سستی اجناس بھی حاصل کررہی ہیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے یا پھر بدعنوانی کے سمندرمیں غوطے لگاتے بھارتی معاشرے میں معروف حسیناؤ ں کے نام پر ایک اور فراڈ ؟ تو کچھ دنوں بعد ہی واضح ہوگا البتہ بھارتی میڈیا میں معاملہ آنے کے حکام نے تحقیقات ضرور شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی تحصیل قیام گنج کے گاؤں شہاب گنج کی فیئر پرائس شاپ کے ریکارڈ میں جیکولین کے’شوہر‘ سدھو لال،دیپکا کے شریک حیات راکیش چاند ، رانی مکھرجی کے خاوند رام سوروپ اور سوناکشی کے جیون ساتھی رمیش چند درج ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دیہاتیوں نے ڈسٹر ی بیوٹر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس پرتحقیقات کا حکم دیا گیا۔فہرست کے مطابق دیپکا کو ‘جنرل زمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کو او بی سی درجے میں رکھا گیا۔ضلعی مجسٹریٹ نے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورسب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی ہدایت کی ہے کہ مجرم کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ کروڑوں میں کھیلنے والی بالی وڈ حسیناؤ ں کے نام پر فراڈ کیسے ہوا؟ اب سب کچھ سامنے آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…