ممبئی(این این آئی) بھارتی کامیڈین کپل شرما جنہوں نے ناصرف تھوڑے سے ہی عرصے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے بلکہ کمائی میں بھی بھارت کے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی فلم نگری میں ایک ایک فلم کی تیاری میں کروڑوں روپے صرف ہوتے ہیں اور ان کی نمائش سے حاصل ہونے والی کمائی بھی اسی حساب سے ہوتی ہے۔ کروڑوں کی اس کمائی میں بھارتی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہٹتے، وہ فلم میں کام کرنے کے معاوضے کے علاوہ اب منافع میں سے بھی حصہ لینے لگے ہیں جن میں سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں لیکن اب اس فہرست میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے اور وہ ہے اپنی پر مزاح باتوں سے لوگون کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کپل شرما۔کپل شرما ایک بھارتی چینل میں کامیڈی نائٹس ود کپل کے نام سے کامیڈی شو کرتے ہیں اور ان کا شو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی انتہائی مقبول ہے، کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کے 60 سے 80 لاکھ روپے معاوضہ لے رہے ہیں جو عالیہ بھٹ اور ٹائیگر شیروف جیسے کئی اداکاروں سے زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو میں ڈاکٹر کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور ایک قسط کے 10 سے 12 لاکھ جب کہ نانی کا کردار نبھانے والے علی اصغر بھی اتنے ہی پیسے بٹور رہے ہیں، شو میں چندو کے نام سے نوکر کا کردار نبھانے والے چندن پربھاکر 4 لاکھ اور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 8 سے 10 لاکھ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































