نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)’’فائنڈنگ ڈوری‘‘ نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر امریکا میں اینیمیٹڈ فلم کے بزنس کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔17 جون کو شمالی امریکا کے چار ہزار تین سو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی فلم فائنڈنگ ڈوری نے تین دن میں 13کروڑ62 لاکھ ڈالر کمائے۔ جو اینیمیٹڈ فلموں کا ریکارڈ ہے۔ فلم 2003ء کی فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے۔