اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں لاوارث ملنے والی چینی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے مداح سے شادی کرلی

datetime 22  ستمبر‬‮  2025 |

بیجنگ(این این آئی) پاکستان میں لاوارث ملنے والی لڑکی جو اب چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے نے اپنے چینی مداح سے شادی کرلی ہے۔چین میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نڑاد سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے نے اپنے پاکستانی حسن اور وسطی چین کے صوبہ ہینان کے مخصوص مقامی لہجے کی بدولت چینی سوشل میڈیا پر 18 لاکھ سے زیادہ فالوورز بنالیے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق فین پاکستان میں ایک گتے کے ڈبے میں لاوارث ملی تھیں اور انہیں اس وقت پاکستان میں کام کرنے والے ایک بے اولاد چینی جوڑے نے گود لے لیا تھا۔

چینی جوڑا انہیں اپنے ساتھ پاکستان سے ہینان کے ایک دیہی علاقے میں لے آیا، طویل عمری کی علامت کے طور پر ان کا نام ”فین زیہے”رکھا گیا اور جوڑے نے اپنی محدود آمدنی کے باوجود فین کو بے پناہ محبت سے پالا۔فین کی زندگی 2023 کے آخر میں اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب ان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ہینان کے گاڑھے لہجے میں نوڈلز کھاتے ہوئے اس کی تعریف کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کو 14 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے۔ دیکھنے والے نہ صرف ان کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بلکہ اپنے گود لینے والے والدین کے ساتھ ان کے مضبوط رشتے نے بھی سب کے دل جیت لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…