زیارت(این این آئی)اغواکاروں کی جانب سے قتل کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی لاشیں تاحال نہ ملیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد فضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقیمیں پھینک دی تھیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے مقامی قبائل سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز اغوا کاروں نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کوپہاڑوں میں پھینک دیا۔