جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فلم دنگل کیلئے عامر خان کا حیرت انگیز اقدام، بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لدھیانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنے کردار میں پوری طرح ڈھلنے کیلئے مشہور عامر خان نے کہا ہے کہ اپنا وزن کم کرنے اور باڈی بنانے کیلئے وہ روزانہ 10سے 12گھنٹے تک سوتے تھے۔دنگل کیلئے عامر کو پہلے اپنا وزن بڑھانا تھا اور پھر فلم کے دوسرے حصہ میں انہیں کافی پتلادبلا نظر آناتھا لیکن عامر نے یہ کام بخوبی انجام دیا۔عامر نے اپناوزن کم کرنے کا راز بتاتے ہوئیکہا کہ وہ اچھی خوراک اور تقریبا چھ گھنٹے تک ورزش کرنے کیساتھ ساتھ تقریبا 10سے 12گھنٹے سوتے تھے۔انہوں نے کہا کسی بھی خوراک اور ورزش کا اثر بدن پر تب تک ٹھیک سے نہیں ہوتا جب تک نیند پوری نہ کی جائیکیونکہ جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی اور جسم پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔عامر نے کہا اچھی باڈی بنانے کیلئے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔اگر ورزش کی ضرورت 25فیصد ہے تو اچھی خوراک کی 50فیصد اور آرام کی ضرورت 25فیصد ہے۔عامر نے کہا کہ ان کے جسم میں 38فیصد چربی تھی اور وزن کم کرنے کے لئے انہیں اسے 9 فیصد تک لانا تھا۔انہوں نے کہاوزن کم کرنے کیلئے پرانے طریقے کو اپنایا جس میں میں کیلوری شمار کرکے اسی کے مطابق خوراک لیتا تھا اوراپنی خوراک میں سب کچھ لیتا تھا چاہے وہ کاربوہائڈریٹ ہو یا پھر فیٹ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…