ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کے پروموشن کے لیے آئٹم سانگ کو دبنگ خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے اپنی آواز دی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور فلم کی تشہیر کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کے پروموشن سونگ میں اپنے ساتھ اپنی دوست سے بھی گلوکاری کرائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کا گیت ’’بے بی کو بیس پسند ہے‘‘ریلیز کیا گیا تو گیت راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا لیکن سلو میاں نے اس گیت کے نئے ورڑن کو اپنے مداحوں کے لیے پیش کردیا ہے جس میں دبنگ خان اوران کی گرل فرینڈلولیا وینتر نے آواز کا جادو جگایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے جب کہ فلم ڈائریکٹرعلی عباس ظفر نے گانے کے نئے ورڑن کو مداحوں کے لیے تحفہ قراردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘عیدالفطر کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔