جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خوفناک فلم دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش پراسرار طریقے سےغائب

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل ناڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو بہت زیادہ ہارر فلمیں دیکھنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں ہوتیں مگر انڈیا میں تو ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔جی ہاں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم دی کونجیورنگ 2 کو سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔یہ واقعہ انڈین ریاست تامل ناڈو کے قصبے ترونامالائی میں پیش آیا جہاں کے ایک سینما میں فلم کے اختتام کے قریب 65 سالہ شخص کو سینے میں درد اٹھا ۔اس شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ وہاں چل بسا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس کے بعد حالات میں پراسرار موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹروں کی جانب سے لاش کو ترونامالائی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل روزانہ کیا گیا مگر وہ میت غائب ہوگئی۔ایسا مانا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ممکنہ طور پر اس لاش کو غائب کردیا ہے۔آخری اطلاعات تک لاش کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا اور مقامی لوگوں کے اندر ماورائی طاقتوں کے حوالے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ ماورائی طاقتوں نے اس لاش کو غائب کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جیمز وان کی فلم دی کونجیورنگ 2 میں ایسے افراد کی کہانی پیش کی گئی ہے جو ماورائی واقعات کی تحقیقات کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم 2013 کی ’’ دی کونجیورنگ‘‘ کا سیکوئل ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…