ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان بھارتی میڈیا پر ان دنوں چھائی ہوئی ہیں ،ان کی ہر بات ،ہر ادا کو میڈیا پر کوریج ملتی ہے۔بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق سارہ نہ صرف بیحد خوبصورت ہیں ،بلکہ بے شمار صلاحیتوں کی مالک بھی ہیں۔ سارہ میں اداکاری کی صلاحیت تو ہے ہی جس کا ثبوت کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم(اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کاسیکوئل) ہے جس میں سارہ بہت جلد نظر آئیں گی۔ تاہم کچھ اور بھی ہے جو اب تک سارہ کے بارے میں کو ئی نہیں جانتا ،سارہ بہت اچھی ٹینس پلئیر ہیں،اور کھیلتے ہوئے بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔ سارہ کی حال ہی میں جاری ہوئی تصاویر جن میں وہ اپنے والد سیف علی خان اور بھائی ابراہیم کے ساتھ ٹینس کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں ،سب کو چونکانے کیلئے کافی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی مشہور ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا اپنے بہترین کھیل کے باعث ایک الگ پہچان رکھتی ہیں ،کہیں سارہ کا یہ نیا ٹیلنٹ ثانیہ مرزا کیلئے خطرے کاباعث نہ بن جائے۔