ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈرز کو فلم کی شوٹنگ کے دوران سکھ کمیونٹی کی مذہبی علامت ’کرپان ‘ پہننا مہنگا پڑ گیا، سکھ برادری میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت دھون کی نئی فلم ڈشوم کے پہلے گانے کے ٹیزر میں جیکولین مختصر لباس میں اپنی کمر کے گرد کرپان پہنے دکھائی دی ہیں جسے دیکھنے کے بعد سکھ کمیونٹی کے افراد نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک کرپان کو مذہبی اہمیت حاصل ہے اور اسے نامناسب طریقے سے کمر کے گرد لٹکانا درست نہیں ہے، گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منجندر سنگھ سرسہ نے سنسر بورڈ کے چیئرمین پہلانہالانی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فلم سے یہ گانا ختم کیا جائے، اس کے علاوہ فلم کی ٹیم سمیت ڈائریکٹر سے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔