ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عامر خان نے بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ کی تنازعات کا شکار فلم اڑتا پنجاب کی نمائش سے قبل آن لائن لیکنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلم کو چور دروازے سے باہر نہیں نکالا جانا چاہئے تھا، فلم کا صرف تھیٹرز میں دیکھنا ہی اچھا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم چوروں کو روکنا ہوگا، اڑتا پنجاب کو سینسر کی سختی تلے روکنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کا بڑا فین ہوں ان جیسا باڈی بلڈر کوئی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے ’دنگل‘ میں اس جیسی باڈی بنانے کی کوشش کی لیکن مجھے نہیں لگتا میری باڈی اس جیسی ہے، میں ہمیشہ سے سلمان خان کا فین ہوں، کیونکہ وہ ہی انڈسٹری کا اوریجنل باڈی بلڈر اورہینڈسم اداکار ہے۔ عامر خان نے اپنی فلم دنگل کو پنجاب اور لدھیانا ہائیکورٹ سے گرین سگنل دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔
b
عامر خان کا دبنگ خان بارے ایسا بیان کے سلمان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
18
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں