اسلام آباد(این این آئی)پیمرانے صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کے لیے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیشِ نظر، پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام ’’عشقِ رمضان‘‘ (میزبان شبیر ابو طالب ) اور’ آج نیوز‘ کے پروگرام ’’ رمضان ہمارا ایمان‘‘ ( میزبان حمزہ علی عباسی) پر فوری طور پر پابندی لگا دی۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسا کہ 4مئی 2016ء کو پیمرا نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ تمام ٹی وی چینلز رمضان ٹرانسمشن کی پلاننگ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھیں۔ یہ بات بخوبی واضح کی گئی تھی کہ خلاف ورزی اور شکایات موصول ہونے کی صورت میں فوری قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ جیسا کہ ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمشنز کے خلاف پیمرا کو صرف چار دنوں میں اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ ، کال سنٹر، ای میل،فیس بک، sms، WhatsAppاور موبائل فون پر 1133 شکایات موصول ہوئی۔ ان شکایات میں رمضان نشریات کی آ ڑمیں صرف ریٹنگ کے لیے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کیے جانے اورمتنازعہ، فرقہ وارانہ اور متشددانہ گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔پیمرا کی واضح ہدایات کے باوجود، بدقسمتی سے ،ٹی وی چینل مالکان ، اینکر، خوا تین و حضرات اور اُن کے شرکائے گفتگو غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری کی تمام حدود کو پامال کرتے ہوئے اس حد تک چلے گئے کہ ٹی وی سکرین پرپارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر بے موقع گفتگو اور جواباًایسی گفتگو کرنے والوں کے خلاف عدالت لگا کر قتل و غارت کے فتوے نشر ہونے لگے۔صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کے لیے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیشِ نظر، پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام ’’عشقِ رمضان‘‘ (میزبان شبیر ابو طالب ) اور’ آج نیوز‘ کے پروگرام ’’ رمضان ہمارا ایمان‘‘ ( میزبان حمزہ علی عباسی) پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔’ٹی وی ون‘ اور ’آج نیوز‘، پیمرا کے اس فیصلے پر عمل کو مورخہ 17جون 2016ء شام سات بجے تک یقینی بنائیں۔ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی۔ اس بارے میں احکامات متعلقہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔دونوں پروگراموں کے میزبان شبیر ابو طالب، حمزہ علی عباسی اور ایک شریکِ گفتگو کوکب نورانی اوکاڑوی نے اگر کسی اور ٹی وی چینل پر اس موضوع پر یا کوئی اور ایسی متنازعہ گفتگو کی تو اُس چینل کے اُس پروگرام کو بھی فوری طور پر بند کر دیاجائے گا۔پیمرانے فوری طور پر یہ کیس شکایات کونسل کراچی کو بھجوا دیا ہے جو 20جون 2016ء بروز سوموار، دن 11بجے تمام فریقین کو سُن کر فیصلہ دے گی ۔اس سلسلے میں تمام فریقین کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔مذکورہ چینلز پر شکایات کونسل کے فیصلے کے آنے تک اپنی رمضان ٹرانسمشن کسی بھی اور اینکر کے ساتھ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔تمام ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ رمضان نشریات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
دو معروف ٹی وی چینلز کے رمضان پروگرامز پرپابندی لگادی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی



















































