بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ فلم ’’وارکرافٹ‘‘ نے چین میں دھوم مچا دیا۔ فلم صرف پانچ دنوں میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائی کر کے چین کے باکس آفس پر سرفہرست آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘‘ کو جب چین میں ریلیز کیا گیا تو اس نے پانچ دنوں میں 12 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔معروف اداکار جیکی چن نے کہا ہے کہ چین میں فلم ’’وارکرافٹ‘‘ کی شاندار کامیابی نے امریکیوں کو خوفزدہ کر دیا۔ خیال رہے کہ اب تک چین میں سب سے زیادہ کمائی ہالی وڈ فلم ’’فیورئیس سیون‘‘ کے حصے میں آئی ہے۔ فلم ’’وارکرافٹ‘‘ گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق چین میں ’’وارکرافٹ گیم‘‘ پچاس لاکھ سے زائد شوقین کھیلتے ہیں۔ فلم ’’وارکرافٹ‘‘ ایک ایسے موقع پر چین میں ریلیز کی گئی ہے جب وہاں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے سلسلے میں چھٹیاں ہیں اور زیادہ سے زیادہ فلم بین سینما?ں کا رخ کر رہے ہیں۔فلمی دنیا کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح سے چینی باکس آفس اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اگلے برس تک دنیا کا سب سے بڑا باکس آفس بن جائے گا اور یہ امریکہ کے باکس آفس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔