لاہور(آئی این پی)اگر آپ میرے گھر تشریف لے آئیں تو رمضان شریف کے سارے روزے رکھوں گی۔ یہ جملہ متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ نے ماہ رمضان شروع ہونے سے ایک روز قبل ایسی ہستی کو کہہ ڈالا جنہوں نے چند ہفتے قبل ایک ٹی وی شو میں شاید مروتاً قندیل بلوچ کو کہا تھا کہ میں کراچی آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کو جب یکم رمضان سے ایک روز قبل قندیل بلوچ نے انکا وعدہ یاد دلایا تو مفتی صاحب نے کہا کہ آپ نے بھی وعدہ کیا تھا کہ آپ رمضان کے سارے روزے رکھوں گی کیا آپ کو اپنا وعدہ یاد ہے۔ مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا کہ میں رمضان المبارک کے آغاز میں ہی قندیل بلوچ کے گھر گیا تھا اور الحمدللہ قندیل اپنے وعدے کا بھرم رکھتے ہوئے روزے رکھ رہی ہیں نہ صرف یہ بلکہ آئندہ ہر رمضان میں انہوں نے روزے رکھنے کا عہد کیا ہے۔