ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اس قدر مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں کہ ہدایتکار اپنی فلموں میں سپراسٹارز کی جگہ اب ان کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے خبر آئی تھی کہ فواد خان کو سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جنگ بندی‘ میں سیف علی خان کی جگہ منتخب کیا جارہا ہے اور اب خبرہے کہ فواد بالی ووڈ کے ایک اور کامیاب اداکار ہریتھک روشن کی فلم پر قبضہ کرنے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہدایت کار زویا اختر رنویر سنگھ کے ساتھ ہریتھک روشن کو اپنی فلم میں کاسٹ کرناچاہتی تھیں اور ہریتھک روشن امادگی بھی ظاہرکرچکے تھے مگر اب زویا اختر نے اپنی فلم میں فواد خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔