ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل گرل پوجا مشرا کو رئیلٹی لائف اسٹائل شو کی شوٹنگ کے دوران 3 فوٹو گرافرز نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔بالی ووڈ کی آئٹم گرل پوجا مشرا اپنے متنازعہ بیانات کے باعث آئے روزخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جب کہ مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن 5‘‘ میں بھی اپنی متنازعہ شخصیت کے باعث شہرت حاصل کرچکی ہیں تاہم خبروں میں رہنے کا فن جاننے والی اداکارہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا مشہور لائف اسٹائل شو’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ کی شوٹنگ اور تشہیری مہم میں شرکت کے لیے جے پور میں موجود تھیں کہ تقریب کے بعد 3 فوٹوگرافرز نے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ پوجا مشرا نے گزشتہ ماہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور لیجنڈری اداکار شترو گھن سنہا پر بھی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا تاہم مقدمے کو سستی شہرت کا حصول قرار دیا گیا جب کہ پوجا مشرا اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کی فیملی پر بھی کئی الزامات عائد کرچکی ہیں۔