اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی معروف ماڈل و اداکارہ نے دبنگ خان کو مشکل میں ڈال دیا۔ بگ باس سیزن 5 میں شامل ہونے والی بالی وڈ ماڈل و اداکارہ پوجا مسرا نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان پر ریپ کا الزام لگا دیا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پوجا مسرا نے سلمان خان اور شتروگن سنہا سمیت تین افراد کے خلاف جے پور موتی ڈونگری کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ۔پوجامسرا نے درج بالا تین افراد کیخلاف پولیس میں مقدمہ بھی درج کروادیاہے اور ایف آئی آر کی فوٹو کاپی کو اپنے ایک دوست کیساتھ شیئر بھی کیا۔
معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ نے میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان خان اور شتروگن سنہانے ٹی وی شو’’ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پوجا کے اس اقدام کو محض عوام کی توجہ اور سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں اسلئے ایسے اقدام اٹھا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شتروگن سنہا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔سلمان خان اور شتروگن سنہا پر سنگین الزام نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
سلمان خان اور کبیر خان ایک بار پھر اکھٹے جلوگرہونگے
بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔بھارتی اخبارکے مطابق کبیر خان کا کہنا تھا یہ ایک ذاتی مسئلے پر مبنی فلم ہے جس پر ابھی میں زیادہ بات نہیں کرسکتا، تاہم یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے کیونکہ وہ مجھے پرجوش کرتا ہے اور میں حقیقی زندگی کو دریافت کرپاتا ہوں۔
تو ’’ ٹیوب لائٹ‘‘ میں بھی معمولی سا سیاسی پس منظر ہوگا۔یہ تیسرا موقع ہے کہ کبیر خان اور سلمان خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں، اس سے قبل اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے۔کبیر خان کا مزید کہنا تھاکہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا۔یہ فلم ممکنہ طور پر اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔
لولیا وینتر کو فلم’ ’جے ہو‘ ‘کی ہیروئین ڈیسی شاہ کی سلمان خان سے دوستی کھٹکنے لگی
سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے انہیں ادکارہ ڈیسی شاہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رومانوی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں آئے دن گردش کرتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کسی بھی خبر کی کبھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اب ایک نئی خبر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لولیا وینتر کو سلمان خان کی ڈیسی شاہ سے دوستی ایک نظر نہیں بھارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر کو فلم’ ’جے ہو‘ ‘کی ہیروئین ڈیسی شاہ کی سلمان خان سے دوستی کھٹکنے لگی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان ان سے دوستی قائم نہ رکھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر نے ڈیسی شاہ کی دوستی کے حوالے سے سلمان خان کے گھر والوں سے بھی شکایات کی ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل نے سلمان خان کو بھی ڈیسی شاہ سے دوری اختیار رکھنے کا کہا ہے تاہم سلمان خان نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر ان دنوں کئی پارٹیز میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان رومانیہ کی ماڈل گرل سے شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
سلمان خان کا اداکارہ ہما قریشی کورمضان المبارک کا تحفہ
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے خوبرو اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں جب کہ سلو میاں خاص مواقع پر اپنے دوستوں سے تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور اس بار رمضان المبار ک کی آمد پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کے موقع پر تحفے میں بیگ دیا ہے جس میں ان کی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے نام والی شرٹ اور دیگر ملبوسات شامل ہیں جب کہ اداکارہ سلو میاں کی جانب تحفے دینے پر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے میری عیدی جلدی مل گئی جس پر سلمان خان کی شکرگزار ہوں۔