جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی پانچویں خاتون ، ادکارہ نورنے ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی) فلم اور ٹی وی کی ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں، بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم’’ عشق پازیٹو‘‘ 22 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ویسے تو خواتین ہر شعبے میں ہی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر فلم ڈائریکشن کے شعبے میں یہ فہرست بہت طویل نہیں ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد نور سے قبل ہدایت کارہ سنگیتا، شمیم آرا، ملکہ ترنم نورجہاں اور ریما خان ملکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکشن کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان خواتین ڈائریکٹرز میں سنگیتا اور شمیم آرا نے بے شمار کامیابیاں بھی سمیٹیں۔پندرہ برس سے فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ورسٹائل اداکارہ نور نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کی ٹھان لی ہے اور ان کی ڈیبیو فلم عشق پازیٹو پروسیسنگ کے مراحل میں ہے۔فلم میں نور نے بطور ہیروئن بھی پرفارم کیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیرو کا کردار دنیائے کلاسیکی کے بڑے گھرانے پٹیالہ کے معروف گلوکار ولی حامد علی خاں نے انجام دیا ہے۔ اس طرح ولی کی بھی بطور اداکارعشق پازیٹو ڈیبیو فلم ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور نے بتایا کے پاکستان کی پانچویں خاتون ڈائریکٹر بننا ان کیلئے بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت چیلنجنگ بھی ہے اور ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر بیک وقت اداکاری اور ہدایت کاری کا تجربہ میرے کیرئیر میں ایک خوشگوار موڑ ثابت ہو رہا ہے۔فلم کے ہیرو ولی حامد علی خاں کا کہنا تھا کہ فلم کی پروسیسنگ کا آغاز جلد بھارت میں کیا جارہا ہے جبکہ پیچ ورک کے دوران بھارتی اداکار سونو اور فرح خان کی عشق پازیٹو میں بطور مہمان اداکار شرکت بھی متوقع ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…