کراچی (این این آئی) سپر ماڈل ایان علی کو ایک بار پھر کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے روک لیا۔ اطلاعات کے مطابق سپر ماڈل ایان علی بدھ کو امارات ایئر لائن ای کے 609 کی فلائیٹ سے دوبئی جانے کے لئے کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں ایف آئی اے نے انہیں جانچ پڑتال کے بعد دبئی جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق کسٹم انسپکٹر اعجاز محمود کی مقتولہ کی دائر رٹ کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے ایک ریفرنس وفاق کو بھیجا تھا کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے جس پر امیگریشن حکام نے ایان علی کو روک لیا۔