جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

رشی کپور کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش جو پوری نہ ہو سکی

datetime 15  جون‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی بہت سی خواہشات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ اپنے وقت کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کے ساتھ کام کریں، لیکن ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔63 سالہ رشی کپور کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ وہ مدھو بالا کے ساتھ ایک رومانوی گانے میں کام کرتے۔رشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدھو بالا کی فلم ’مغل اعظم‘ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’میں تب پیدا کیوں نہیں ہوا جب مدھوبالا موجود تھیں؟ میری خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ ایک رومانوی گانا کرسکوں۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں مدھوبالا کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔ایک اور پیغام میں رشی کپور نے لکھا ’مدھوبالا سے محبت ہے۔مدھو بالا ہندی سنیما کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے ’مغل اعظم‘، ’چلتی کا نام گاڑی‘ اور ’برسات کی رات‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔مدھوبالا کا انتقال طویل علالت کے بعد 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…