ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم گھوسٹ بسٹرز کی تشہیر، 263 لوگوں نے بھوت بن کر نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔سنگاپور میں ایکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کے مداحوں نے کارنامہ انجام دے دیا۔263 افراد نے بھوتوں کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنا کر انتظامیہ کی توجہ سمیٹ لی۔ایکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کے مداحوں نے سنگاپور میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔ پرستار بڑی تعداد میں بھوت بن کر ایک ہی مقام پر جمع ہوئے اور گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا، جبکہ فلم کے ہدایتکار پال اور اسٹار میلیسا نے بھی پرستاروں کا ساتھ دیا۔فلم گھوسٹ بسٹرز 15جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے، جبکہ فلم بڑے پردے کی زینت بننے سے پہلے ہی پرستاروں میں مقبول ہوگئی ہے۔اس موقع پر فلم اسٹار میلیسا اور ہدایتکار پال ورلڈ ریکارڈ کو تھام کر پوز پر پوز بھی دیتے رہے۔