ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آجکل بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کی نواسی نیویا نندا اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں دونوں سماجی روابط کی سائٹس پر بھی ایک ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں،جس کے باعث فلمی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان کچھ نہ کچھ چل رہا ہے ۔ واضح رہے آریان خان اور نیویا نندا ناصرف ہم جماعت رہ چکے ہیں بلکہ دونوں نے ایک ساتھ لندن کے سیون اوکس سکول سے گریجویشن مکمل کی ہے