ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ممتاز فلمسازروہت شیٹھی کی جانب سے حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا دس بچے گود لیکر انکا علاج کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انڈیا ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق گو ل مال فلم ڈائریکٹر نے دس ایسے بچوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی کو کینسر کے بارے میں آگاہی دینے والی ایک تنظیم کینسرز پیشنٹس ایڈ ایسو سی ایشن کے ارکان نے تنظیم کے ایک فنکشن میں آنے کی دعوت دی تھی۔ روہت شیٹھی اس تقریب میں گئے اور وہاں انہوں نے دس بچوں کو گود لے کر ان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔روہت شیٹھی نے ابتدائی طور پر ان بچوں کیلئے پانچ لاکھ روپے دیئے ہیں، تاہم انکا کہنا ہے کہ و ہ ان بچوں کے تمام دیگراخراجات بھی اٹھائینگے۔ ذرائع کے مطابق جب روہت شیٹھی تقریب میں کینسر کے متعلق آگاہی دی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انھوں نے فورا بیماربچوں کی مدد کا فیصلہ کرتے ہوئے مذکورہ اعلان کر دیا