جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اکشے کمار اگر یہ غلطی نہ کرتے تو روینہ ٹنڈن ان کی اہلیہ ہوتیں، وہ غلطی کیا تھی ؟ جانئے

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 90ء کی دہائی میں بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کو کون بھول سکتا ہے۔ دونوں کی جوڑی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ روینہ ٹنڈن نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن تھیں تو اکشے کمار نے خواتین کے خوابوں میں بسیرا کیا ہوا تھا۔ اکشے اور روینہ کی جوڑی نے نہ صرف کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ ان پر فلمائے ہوئے سینکڑوں گانے بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔
ان میں ٹپ ٹپ برسا پانی اور تو چیز بڑی ہے مست مست قابل ذکر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہ دور تھا جب روینہ ٹنڈن اپنے ساتھی اداکار اکشے کمار کے عشق میں پاگل ہو چکی تھیں۔ فلم مہرہ کی ریلیز کے وقت دونوں کے درمیان یہ تعلق انتہائی گہرا ہو چکا تھا۔ ہر کوئی اسے پیار کی مکمل کہانی قرار دیتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں، یک جان دو قالب ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔
بالی ووڈ میں اکشے اور روینہ کے درمیان محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی اور سب ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب روینہ ٹنڈن نے فلمیں ہی سائن کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اکشے کمار نہیں چاہتے تھے کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کریں۔بعد ازاں 1999ء میں بھارتی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ اکشے کمار ان سے شادی کیلئے پرعزم ہیں حتیٰ کہ دونوں منگنی بھی کر چکے ہیں لیکن اکشے اسے میڈیا کے سامنے ابھی نہیں لانا چاہتے کیونکہ اس سے ان کے فلمی کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
آپ سوچ رہے ہیں اتنی محبت کے باوجود یہ بھارتی فلمی جوڑا آخر شادی کے بندھن میں کیوں نہ بندھ سکا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ اداکارہ ریکھا تھیں۔ روینہ ٹنڈن کو شک تھا کہ اکشے اور ریکھا کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں، جو ان سے برداشت نہ ہو سکے اور انہوں نے کھلاڑی سے کنارہ کر لیا۔ اکشے کمار کے ساتھ بریک اپ کے بعد روینہ ٹنڈن نے میڈیا کو کئی شاکنگ انٹرویوز دیئے جن میں اس نے بتایا کہ وہ اکشے سے سوائے وفاداری کے اور کچھ نہیں چاہتی تھی۔ ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے الزام لگایا کہ اکشے کمار دل پھینک عاشق تھے، وہ جس لڑکی سے ملتے اسے پرپوز کر دیتے تھے۔ غرض بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اکشے اور روینہ کی شادی تو نہ ہو سکی لیکن فلم بین پردہ سیمیں پر ان کی جاندار اداکاری اور کیمسٹری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…