ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) طلاق کے دو سال بعد ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان نے بالآخر اس کی وجہ کا انکشاف کردیا۔اپنے ایک انٹرویو میں سوزین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے تھے جہاں میں فیصلہ کیا کہ اب بہتر یہی ہوگا کہ ہم ساتھ نہ رہیں۔ کسی غلط رشتے کے بارے میں احساس کرلینا بھی اہم ہوتا ہے۔37 سالہ ڈیزائنر نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ گھومتی نہیں تاہم ان سے رابطے میں ہیں۔سوزین نے کہا کہ وہ اور ریتھک قریبی دوست ہیں اور اکثر بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن اب وہ ساتھ گھومتے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ہم نے بچوں کی وجہ سے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ہریتھک اور سوزین کی شادی سن 2000 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق 2014 میں ہوئی۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار نے 2000 میں سوزین سے چار سالہ دوستی کو رشتے داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ان دونوں کے دو بیٹے ہیں جن میں ہری ہرن کی عمر9 سال جبکہ ہری دھان 7 سال کے ہیں۔سوزین خان بالی وڈ ڈائریکٹر اور اداکار سنجے خان کی بیٹی ہیں۔