ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی ووڈ سٹار ارجن کپور کی نانی ستی شوری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی نانی بیماری کی شدت کے باعث گزشتہ چند روز سے ہسپتال داخل تھیں جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔رپورٹ کے مطابق سابق پروڈیوسر ستی شوری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ یاد رہے ستی شوری فنی سفر کے دوران متعدد فلمزجیسے کہ ’’فرشتے‘‘ اور ٹیلی ویڑن سیریز ’’شیشہ‘‘ پروڈیوس کر چکی ہیں۔