ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بگ با س 7 کی فاتح اور مشہور اداکارہ گوہر خا ن بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار راجیو کھنڈیلوال کے ساتھ فلم’’فیور‘‘میں نظر آئیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہدایت کار راجیو جھاویری کی فلم فیور کی کہانی ایکشن ،سسپنس اور رومینس سے بھرپور ہے جس میں راجیو ایک ہتھیارے کیروپ میں نظر آئیں گے،جبکہ گوہر کی شخصیت فلم میں کافی پراسرار دکھائی گئی ہے۔فلم کو سوئزرلینڈ کی حسین وادیوں میں فلمایا گیا ہے،جس کا مطلب، ناظرین کو بہترین ایکشن کے ساتھ خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ گوہر اس سے پہلے فلم عشق زادے کے ذریعے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں ،جبکہ راجیو بھی ٹی وی پر کمال دکھانے کے بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی وی کی یہ مشہور جوڑی فلم میں کیا کمال دکھا تی ہے،فلم’’ فیور‘‘رواں سال 22جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔