ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے طویل عرصے کی دوستی کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیااور خوب شہرت حاصل کی جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں بڑھ رہی تھیں اور دنوں اداکار ایک ساتھ ہی کئی مقامات پر دیکھا گیا تھا تاہم اب دونوں ادکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے طویل عرصہ دوستی کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ رہائش بھی ختم کردی ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے بھی کردی ہے جب کہ اپنی دوستی کی ناکامی سے دلبرداشتہ اداکار سدھارت ملہوترا فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے 2 ہفتے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔