ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بے بو نے نئی فلم ’ویرا دی شادی‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جبکہ اداکارہ کی فلم ‘اڑتا پنجاب‘رواں ماہ 17 جون کوسینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور سے قبل فلم میں ویرا کا کردار ادا کرنے کیلئے سونم کپور کو منتخب کیا گیا تھا تاہم کرینہ کپور کی طرف سے اس کردار کو اداکرنے کی حامی بھرنے پر انہیں فائنل کیا گیا ہے ۔فلم کی کہانی چاردوستوں کے درمیان گھوم رہی ہے جو دہلی سے یورپ جاتے ہیں جبکہ ان کے اس ٹرپ کا اختتام ویرا کی شادی پرہوتا ہے۔اداکارہ کرینہ کپوران دنوں اپنی نئی فلم ‘اڑتا پنجاب‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 17 جون کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔