ؒ لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاکہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں نے ایک مرتبہ پھرسے بھارتی ڈراموں کابھرکس نکال دیاہے،80اور90کی دہائی میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں نے ایسی شہرت حاصل کی کہ ان ڈراموں کو بھارت کی پونا یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک مضمون کی حیثیت سے شامل کرلیاگیا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 2010میں بھارتی ٹی وی ڈراموں کی یلغارنے ہماری ٹی وی ڈراموں کوبری طرح متاثرکیامگرخداکاشکرہے کہ پچھلے دوسالوں میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں نے بھارتی ڈراموں کابھرکس نکالتے ہوئے دوبارہ اپناعروج حاصل کرلیاہے اورآج بھی بھارت میں پاکستانی ڈرامے دیکھے جارہے ہیں۔بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فنکارفن چھوڑنے کے بعدبھی ریٹائرنہیں ہوتااورجب تک میری زندگی ہے اپنے ملک کے ڈراموں میں کام کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے جوشہرت ٹی وی سے ملی وہ مجھے شایدفلموں میں نہیں مل سکتی تھی۔