کراچی(مانیٹر نگ) اپنی بہنوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، عروا اور ماورا حسین کے بھائی انس یزداں بھی چھوٹی اسکرین پر اپنا ڈیبیو پیش کرنے جارہے ہیں۔عروا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنے بھائی کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ شوٹنگ پر نظر آرہے ہیں۔انس یزدان کے لیے ایکٹنگ کا میدان نیا نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی جب ماورا اور عروا تھیٹر کے لیے اداکاری کیا کرتی تھیں تب ان کا بھائی بھی ان کے ساتھ شامل تھا۔ عروا ان دنوں متنازعہ ڈرامہ ’اڈاری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے کو پیمرا کی جناب سے نوٹس بھی مل چکا ہے۔ماورا حسین بھی بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان کی بالی وڈ ’صنم تیری قسم‘ کچھ خاص پذیرائی حاصل نہیں کرسکی۔
عروا اور ماورا کے بھائی بھی چھوٹی اسکرین پر
10
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں