ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ہما قریشی نے کا کہنا ہے کہ میں مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کی سب سے بڑی مداح ہوں اور ان کی موسیقی بہت شوق سے سنتی ہوں۔پاکستان کے موسیقارو گلوکار دنیا بھر میں مشہورہیں یہی وجہ ہے کہ معروف قوال مرحوم نصرت فتح علی خان کی آواز آج بھی زندہ ہے جب کہ بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھے والی معروف شخصیات بھی نصرت فتح علی خان کی آواز کی دیوانی ہیں۔
مرحوم قوال نصرت فتح علی خان کی آواز میں گائے ہوئے شہرہ آفاق گیت ’’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی‘‘ کو ایک بار پھر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے بھارتی اداکارہ ہما قریشی اور ودیوت جموال پر فلمایا گیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے نہال ہیں۔ اداکارہ ہما قریشی کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کی سب سے بڑی مداح ہوں اور ان کی موسیقی بہت شوق سے سنتی ہوں جب کہ ’’دل لگی‘‘ گیت نصرت فتح علی خان کی آواز میں سنتی رہتی ہوں کیوں کہ یہ گیت مجھے بہت پسند ہے۔
نصرت فتح علی خان کی موسیقی بہت شوق سے سنتی ہوں، ہما قریشی
10
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں