ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی سینیئر اور پرکشش اداکارہ کاجول کہتی ہیں کہ وہ جب ماں نہیں بنی تھیں تو اکیلے شوہر کو سنبھالنا مشکل نہیں تھا لیکن جب سے وہ دوبچوں کی ماں بنی ہیں ان کے لیے بچوں کی تربیت سب سے مشکل کام ہے۔ایک سماجی تقریب میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ ماں کی حیثیت سے مجھے بچوں کی خوراک، تعلیم اور سب سے بڑھ کر ان کی صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے وہ اور ان کے شوہر اجے دیوگن کسی بات پہ کمپرومائز نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ بچے بیمار ہوں تو وہ اور ان کے شوہر اجے دیوگن بہت اپ سیٹ ہوجاتے ہیں۔