ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور، انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے بھائی سدھانت داؤد ابراہیم بنیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور نے ایک ایونٹ کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ ان کی بیٹی شردہا اور بیٹا سدھانت فلم ’حسینہ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔اپوروا لاکھیا کی اس فلم میں شردہا ایک گینگسٹر کے کردار میں نظر آئینگی جو اپنے شوہر اسماعیل پارکر کی موت کے بعد جرائم کی دنیا پر حکمرانی کرتی ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میں ’حسینہ پارکر‘ کا کردار پہلے دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو آفر کیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا۔سوناکشی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردہا کے حصے میں آگئیہے۔