ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی معروف ادکارہ سونم کپور 31برس کی ہو گئیں ہیں۔ 9جون1985 کو ممبئی میں معروف اداکار سونیل کپور اور سونیتا کے گھر پیدا ہونے والی سونم نے سنگاپور کالج آف آرٹ سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے فنی زندگی کا آغاز 2005 میں فلم ’بلیک‘ سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں دہلی 6 ، تھینکیو،میوزیم، پلیئر اور نیراج شامل ہیں۔ انھوں نے فلم فئیر اور بہترین اداکارہ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔