پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے مناظر پر اعتراض کردیا

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی سنسر بورڈ نے شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں فلم کے نام میں سے ’’پنجاب‘‘ کے لفظ کو ہٹاتے ہوئے 89 مناظر کٹ کردیئے۔بھارتی سنسر بورڈ نے شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں فلم کے کے نام میں’’پنجاب‘‘ کے لفظ کو ہٹانے سمیت 89 مناظر کٹ کردیئے ہیں جس کے بعد ایک اور نیا سیاسی محاذ گرم ہوگیا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر انوراگ کاشیاب نے بھارتی سنسربورڈ کے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس پر بھارتی سنسربورڈ کے چیرمین پہلاج نہلانی نے فلم پروڈیوسر پر عام آدمی پارٹی کے فنڈز سے فلم بنانے کا الزام لگایا ہے جس کے بعد فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے سنسر بورڈ چیرمین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب فلم نگری سے تعلق رکھنے والے ناموراداکاروں نے بھی بھارتی سنسر بورڈ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اوران کا کہنا تھا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور کچھ بھی دکھانے کی آزادی ہونی چاہیے اور ہمیں کسی بھی صورت تخلیقی صلاحیتوں کا قتل عام نہیں کرنا چاہیے جب کہ عامر خان نے کہا کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ منشیات کی لت پر مبنی ہے جس کا مقصد سماجی پیغام پہنچانا ہے اس طرح فلم کے مناظر کو کٹ کردینا کسی صورت اچھا اقدام نہیں ہے۔واضح رہے کہ فلم اڑتا پنجاب میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور خان اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 17 جون کو نمائش کو پیش کی جائے گی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…